counter easy hit

نوازشریف کے وکیل نے کروڑوں روپے فیس لے رکھی ہے ورنہ وہ بھی۔۔ فواد چودھری کے ٹویٹ نے اہم راز فاش کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ 50 سے زائد لیڈر جیل جائیں گے، اپوزیشن کے پاس نہ لیڈر شپ ہے اور نہ ہی کوئی نظریہ ہے،نوازشریف کیس کی کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ نواز شریف کو سزا ہونی چاہئے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن صرف پیسہ بچانے کی سیاست کر رہی ہے، نہ ہی ان کا کوئی نظریہ ہے اور نہ ان کے پاس لیڈر شپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں،نوازشریف کیس کی کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ نواز شریف کو سزا ہونی چاہئے۔ بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔ فواد چو ہدری نے اپنے پیغام میں 50 مزید رہنماوں کے جیل جانے کی پیش گوئی بھی کر دی۔ یاد رہے کہ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والوں کا کوٹہ 1 لاکھ 20 ہزار جبکہ پرائیویٹ کوٹہ 59 ہزار 2 سو 10 تھا جبکہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔حکومت کی جانب سے حج کے لیے شمالی علاقہ جات، پنجاب اور خیبرپختنونخوا کا پیکج 2 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ ملک کے جنوبی علاقہ جات بشمول کراچی، کوئٹہ اور سکھر کا پیکج 2 لاکھ 70 ہزار مقرر کیا گیا تھا۔فریضہ حج کے ساتھ ساتھ قربانی کرنے کے خواہش مند افراد کو 13 ہزار 50 روپے حج پیکج کے علاوہ جمع کروانے تھے۔اگر حکومت کی جانب سے حج پیکج میں اضافہ کیا جاتا ہے تو آئندہ سال حج پیکج کی رقم 3 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔