لاہور (یس ڈیسک) اپنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ پانچویں جماعت کے پیپرز میں تاخیر کےباعث بچوں اور والدین کو ہونے والی پریشانی کےحوالے سے وہ بالکل پریشان نہیں ہیں، انہوں نے منطق پیش کی ہے کہ ایک 2 مراکز پر پرچوں میں تاخیر تو ان کی اپنی حکمت عملی تھی۔
لاہور میں سیکریٹری اسکولز عبدالجبار شاہین اور پنجاب ایگزیمی نیشن کمیشن کےسی ای او ناصر ملک کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم پنجاب رانامشہود کا کہنا تھا کہ پیپر شروع ہونے سے فوری پہلے پیپر چھاپنے کا عمل اس لئے شروع کیا گیا کیونکہ پیپرز آؤٹ ہو جاتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی پیپر کے لئے مختلف سوالنامے تیار کرنے سے بھی نقل پر قابو پانے میں مدد ملی ،گزشتہ سال پرچے لیک کرنے والی 6 کمپنیوں کو بلیک لسٹ بھی کر دیا ہے۔ رانا مشہود نے بتایا کہ اس بار ایک دو مراکز پر بچوں کو پریشانی ہوئی، لیکن یہ کوئی بڑی بات نہیں۔