counter easy hit

پچاس ہزار ٹن فیول لے کر ایک جہاز 22 جنوری کو کراچی پہنچے گا

Ship

Ship

کراچی (یس ڈیسک) پچاس ہزار ٹن فیول لے کر ایک اور جہاز بائیس جنوری کو کراچی پہنچے گا۔ پی ایس او ذرائع کے مطابق کراچی کی بندرگاہ پر 22 جنوری کو لنگر انداز ہونے والا جہاز دسمبر میں کھولے گئے ٹینڈر کی ڈلیوری ہے۔ پانچ روز میں پہنچنے والی سپلائی ملک کی موجودہ طلب کو محض تین دن پورا کر سکے گی۔

ادائیگیاں نہ ہونے اور جنوری کے ٹینڈرز منسوخ کئے جانے کے سبب خدشات ہیں کہ پیٹرول کی قلت کا مسئلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔ اس سے پہلے 15 جنوری کو پچاس ہزار ٹن ایندھن لے کر کراچی کی بندر گاہ پر لنگر انداز ہوچکا ہے۔