counter easy hit

انجیر وزن کم کرنے میں معاون ہے :امریکی ماہرین

Fig help to lose weight: experts

Fig help to lose weight: experts

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انجیر وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں

اسلام آباد: امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انجیر وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔ ٹینیسی سٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کی حامل ہے اور یہ موٹاپے سے تنگ افراد کیلئے انتہائی مفید ہے ۔ انجیر کے اندر پروٹین ، معدنی اجزا ، شکر کیلشیم ، فاسفورس ہوتا ہے ، انجیر خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں پائی جاتی ہیں جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انجیر کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے ۔ ایک انجیر انسانی جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پورا کرتی ہے ۔ انجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں ، لہٰذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انجیر کا ضرور استعمال کریں کیونکہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خون کے دباؤ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوتی ہے ، پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے ۔ انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس کینسر سے بچاؤ کا بھی موجب ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website