قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماخواجہ آصف میں تلخ کلامی اور تیز جملوں کا تبادلہ
فواد چو ہدری نے کہا کہ اسپیکر صاحب خواجہ آصف سے معافی منگوائیں ،خواجہ آصف اپوزیشن لیڈر کی نشست سے بجٹ پر گفتگو کررہے ہیں ،یہ قومی اسمبلی کے قواعد کی خلاف ورزی ہے،اسپیکر صاحب اس پر آپ رولنگ دیں۔خواجہ آصف اور فوادچوہدری کے درمیان تلخ کلامی تب شروع ہوئی جب فوادچوہدری نے کہا کہ ہن بس وی کر دیو کتنا بولو گے۔جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ میں تمہارے متعلق ایسی ایسی بات کروں گا کہ تمہارا یہاں ایوان میں بیٹھنا مشکل ہوگا۔اس پر فوادچوہدری نے کہا کہ میں بھی ایسی باتیں کروں گا تم سیالکوٹ میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہو گے
خواجہ آصف نے فوادچوہدری کو کہا کہ میں ایسی باتیں بتاؤں گا کہ لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے خواجہ آصف کی بات پر فواد چوہدری اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے غلط بات کی معافی مانگیں معافی مانگے بغیر ایوان کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی جس پر اسپیکر نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروایا