لاہور: قومی باکسر محمد وسیم سلور فلائی ویٹ چیمپئن انٹرنیشنل رینکنگ چیلنج فائٹ کیلیے باکسر جورلی ایسٹاراڈا کے مدمقابل آئیں گے۔
Fight Schedule of National Boxer Mohammad Waseem with Jorlie Estrada on September 23
قومی باکسر کو فائٹ کی تیاری کیلیے جیف مے ویدر کی خدمات حاصل ہیں جو کہ مہنگی ترین فائٹ جیتنے والے باکسر فلائڈ مے ویدرکے چچا ہیں۔ ادھر پاکستانی باکسر محمد وسیم یہ مقابلہ بھی جیتنے کیلیے پر امید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ تیاریاں بھر پور ہیں، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کرنے کی کوشش کروں گا۔ یاد رہے کہ یہ مقابلہ 23 ستمبر کو کولمبیا میں شیڈول ہے اور چیلنج فائٹ میں مدمقابل جورلی ایسٹاراڈا سابق ڈبلیو بی اور ورلڈ ٹائٹل چیلنجر رہ چکے ہیں۔