عراق (یس ڈیسک) جنگجو تنظیم داعش نے عراق میں 45 افراد کو زندہ جلا دیا جن کے سکیورٹی اہلکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
عراقی پولیس کے مطابق مغربی عراق کے قصبے البغدادی میں جنگجو تنظیم داعش نے 45 افراد کو زندہ جلا دیا تاہم جلنے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جب کہ اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ تمام افراد میں سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائش گاہیں اب بھی دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں جس پر انہوں نے حکومت اور عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل جنگجو تنظیم داعش نے اردن کے پائلٹ کو زندہ جلا دیا تھا جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔