counter easy hit

اقوام متحدہ نے آذر بائیجان اور آرمینیا سے جنگ بندی کی اپیل کردی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیو گو تریس نے آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان شروع ہونے والی جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے آذربائیجان اور آرمینیا سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بند کریں اور تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کریں۔ سیکریٹری جنرل نے طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی تنازع پر جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں جس کے بعد بھاری اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ آرمینیا نے متنازع ریجن میں مارشل لا نافذ کرکے فوج کی منتقلی شروع کردی ہے۔ آرمینیا ںے آذربائیجان کے دو ہیلی کاپٹرز اورتین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ آرمینیا کے وزیر اعظم کے مطابق آذربائیجان کی فوج نے فضائی حملہ کیا ہے جب کہ آذربائیجان کے حکام کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسندوں کے حملے کے بعد جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان شروع ہونے والی جنگ پر یورپی یونین، فرانس اور روس سمیت دیگرممالک نے متنازع علاقے میں فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔پاکستان نے بھی آرمینیا کی افواج کی جانب سے آذربائیجان کےعلاقوں پر کی جانے والی گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ آرمینیا مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے فوجی کارروائی فوری طور پر بند کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کی روشنی میں آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ صورتحال خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہو سکتی ہے۔

Fighting Flares Between Azerbaijan and Armenia, UN, SECRETARY GENERAL, REQUESTED, TO, STOP, WAR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website