لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی نااہلی کے لئے ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب کے وزیرقانون راناثناللہ کی نااہلی کے لئے انٹرکورٹ اپیل دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔ اپیل میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کے حوالے سے منفی بیانات دیئے، اس طرح کے بیانات ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کا مؤجب بن سکتے ہیں، صوبائی وزیرقانون آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے لہذٰا عدالت فوری طور پر رانا ثنا اللہ کو صوبائی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دے۔