لاہور: ہائیکورٹ میں نواز شریف کے خلاف غداری اور توہین عدالت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔
Filed petition of betrayal and the contempt of court against Nawaz Sharif
لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غداری اور توہین عدالت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر معززجج صاحبان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جارہی ہے، سابق وزیر اعظم جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ غداری اور توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے لہذا نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ واضح رہے کہ نواز شریف اپنی نااہلی کے بعد میڈیا کے نمائندوں ، غیر ملکی خبر ایجنسیوں اور جلسوں میں عدالتی فیصلے کو سازش سے تعبیر کررہے ہیں۔