واجد ضیاء کو تبدیل کیا جائے، ان کا شریف خاندان کے ساتھ رویہ جانبدارانہ ہے:درخواست گزار شہری کی عدالت سے استدعا
اسلام آباد: جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کی تعیناتی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار شہری نے عدالت سے استدعا کی کہ واجد ضیاء کو تبدیل کیا جائے، ان کا شریف خاندان کے ساتھ رویہ جانبدارانہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار پروفیسر وحید نامی شہری نے کہا کہ واجد ضیاء احتساب اور بیرون ملک دولت کی واپسی پر دلچسپی نہیں رکھتے۔ اختیار کے باوجود ریکارڈ ٹمپرنگ پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی تو سپریم کورٹ کو ایکشن لینا پڑا۔ واجد ضیاء کی تحقیقات کا رخ مستند ریکارڈ کی طرف نہیں۔
درخواست گزار نے کہا کہ جے آئی ٹی نے سفری سہولیات کے باوجود قطر جا کر بیان قلم بند نہیں کیا، شریف خاندان کے بیرون ملک غیرقانونی اثاثے فروخت کر کے رقم واپس لائی جائے، این آر او کیس میں عدالت نے باہر پڑی رقوم واپس لانے کا حکم دے چکی ہے۔