نئی دہلی: روسی کھلاڑی کے خلاف رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ساتھ رہائشی منصوبے میں مبینہ غبن اور فراڈ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں
بھارتی عدالت نے روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 23 نومبر کو ہوگی ۔ واضح رہے کہ ان پر رئیل سٹیٹ کمپنی کے ساتھ مل کر رہائشی منصوبے میں مبینہ غبن اور فراڈ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ان کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک رئیل سٹیٹ کمپنی نے دو ہزار تیرہ میں 53 لاکھ روپے لے کر فلیٹ دینے کا وعدہ کیا اور ماریہ شراپوا کے نام سے ٹینس اکیڈمی بھی رہائشی منصوبے کا حصہ تھی مگر تاحال ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی۔