کراچی (یس ڈیسک) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ انہیں بھی بالی ووڈ فلم بے بی میں کام کی پیش کش ہوئی لیکن پاکستان مخالف ہونے کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں اس بات کے حق میں ہوں کہ پاکستان اداکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنا چاہیئے لیکن کسی اداکار کو پاکستانی مخالف فلم میں کام نہیں کرنا چاہیئے۔
حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ انہیں بھی گزشتہ برس بھارتی فلم ’بے بی‘ میں کام کی پیش کش ہوئی تھی لیکن پاکستان مخالف ہونے کی وجہ سے میں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ہمیں پہلے پاکستانی اور پھر ایک اداکار کی حیثیت سے سوچنا چاہیئے۔