رئیس ہو یا قابل،اِس پہلوان کے سامنے سارے پہلوان فیل ہو گئے،عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے ہندی فلم سینما کی آل ٹائم بلاک بسٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

Film Dangal, won the honor of All Time Blockbuster
بھارتی پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر بنی فلم نے ہندی فلم سینما میں تاریخ رقم کر دی،فلمی ناقدین اور تجزیہ کاروں نے ’’دنگل‘ کو ہندی فلم سینما کی آل ٹائم بلاک بسٹر قرار دے دیا۔فلم بھارت بھر سے 383 کروڑ روپے کما چکی ہے اور چارسو کروڑ کلب کی بنیاد رکھنے جا رہی ہے ۔








