لاہور (یس ڈیسک) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم اردو ہو یا پنجابی اس کا معیار بہترین ہونا چاہیے،اگر انڈسٹری میں دوبارہ انقلاب برپا کرنا ہے تو اسکے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
جب فلمیں بنیں گی تو اس سے معیار بھی بہتر ہوگا اس لئے زیادہ سے زیادہ نئی فلمیں بننی چاہئیں لیکن اسکی بنیاد اسکرپٹ جاندار ہونا چاہیے۔
انہوںنے کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ صرف اردو فلمیں بنائی جائیں بلکہ پنجابی اور دیگر علاقائی زبان میں بھی فلمیں بننی چاہئیں اور انہیں دوسرے سرکٹ میں پیش کرنے کے لئے قومی زبان میں ڈب کیا جانا چاہئے۔