لاہور (یس ڈیسک) معروف فلمسٹار ثنا نے کہا کہ فلم انڈسٹری نہیں چھوڑی، غیر معیاری فلموں میں کام چھوڑا ہے۔
غیرمعیاری فلموں میں کام کرنے سے بہتر ہے کہ فلم نہ کی جائے۔ میں نے ہمیشہ کوالٹی کو کوانٹٹی پر ترجیح دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میری فلموں کی کامیابی کا تناسب زیادہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سو کے قریب فلموں میں کام کیا ہے جن میں یہ دل آپ کا ہوا، کیوں تم سے اتنا پیار ہے، قافلہ، میں کھلاڑی تو اناڑی، راجہ صاحب، تو چیز بڑی ہے مست مست، دشمن دا کھڑاک، دل کسی کا دوست نہیں، سنگم، جیت، کالے ناگ، تو چور میں سپاہی، سہاگ، سلطانہ ڈاکو اور گستاخ اکھیاں شامل ہیں۔