ممبئی: معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ نے تمام تر مشکلات کے باوجود اجے دیوگن کی فلم ’’شیوے‘‘ کو باکس آفس پر مات دے دی۔
بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپورکی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان کے باعث انتہاپسندوں نے فلم کی نمائش روکنے اور سنیما مالکان کی جانب سے نمائش پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن انتہا پسندوں اور فلم پروڈیوسر کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعدبھی فلم کی نمائشروکنے کی کوشش کی گئی تاہم سب کوششوں کے باوجود فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصلکرلی ہےبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘نے تمام تر مشکلاے کے باوجود اجے دیوگن کی فلم ’’شیوے‘‘کو باکس آفس پر مات دے دی ہے اور فلم نے ریلیز کے پہلے روز ہی بھارت میں 13 کروڑ30 لاکھ کا بزنس کرلیا ہے جب کہ اجے دیوگن کی فلم ’’شیوے‘‘ نے 10 کروڑ24 لاکھ کی کمائی کی ہے جسکے بعددونوں فلموں میں باکس آفس پر سخت مقابلے کا امکان بڑھ گیا ہے۔