ممبئی : پاکستانی اداکارہ مائرہ خان آج کل بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم ”رئیس“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ میں اس قدر مصروف ہوں کہ سونے کا ٹائم بھی شامل نہیں رہا۔
فلم میں مائرہ کے مدمقابل شاہ رخ خان کام کر رہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں مائرہ کے کام کو بے حد سراہا تھا۔ اس فلم کو عید کے موقع پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔