لاہور : معروف اداکارہ جنیتا اسماء نے بالی ووڈ میں جاندارلیڈرول کی پیشکش ہونے پرکام کرنے کا گرین سگنل دیدیا۔
جدید ٹیکنالوجی سے بنننے والی ’’رانگ نمبر ‘‘جیسی سپرہٹ فلم میں اہم کردارنبھانے والی سانولی سلونی حیسنہ جہاں فلم اورٹی وی میں کام کررہی ہیں، وہیں متعددفلم میکرزنے انھیں اپنی فلموں میں شامل کرنے کی پیشکش کی ہے۔
تاہم پہلی فلم کی کامیابی سے ملنے والے رسپانس کے بعد اداکارہ نے ایسی کسی بھی فلم میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں لیڈرول نہیں ہوگا۔ اس سلسلہ میں جب جنیتااسماء سے گفتگوہوئی تو انھوں نے بتایا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ جومیں نے سوچ رکھا تھا وہی شوبز سے وابستگی کے بعد مجھے مل رہا ہے۔
پاکستان میں بننے والی ایک ایسی جدید فلم کا حصہ بنی جس کا مقابلہ بالی ووڈ فلموں سے ہونا تھا لیکن ایک اچھی کہانی، میوزک اورکاسٹ میں شامل تمام لوگوںکی جانداراداکاری نے فلم کوکامیابی دلوائی‘ سوشل میڈیا پر مبارکباد‘ نیک تمناؤں کے پیغامات ملے‘۔
میں ہمیشہ مرکزی کردارکرنا چاہتی ہوں اور بالی ووڈ میں کام کرنے بات کی ہے تومیں ضرور کام کروں گی، لیکن اس کے لیے میری اولین شرط فلم میں لیڈ رول اورکہانی ہوگی۔ مجھے پاکستان سے جوپہچان ملی ہے وہ بہت کم لوگوں کوملتی ہے۔