پیرس(عمیر بیگ) بھارت میں ساؤتھ ایشین گیمز کے فائنل میچ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی کامیابی ایک تاریخ ساز فتح ہے جس پر پوری پاکستانی قومی ٹیم کے تما م کھلاڑی اور فیڈریشن کے تمام عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے اب ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ،تمام کھلاڑیوں نے ایشین گیمز کے تمام میچز میں نمایاں کھیل پیش کیا، ٹیم کی کوچز کی محنت کا بڑا عمل دخل ہے،جس کے باعث ٹیم کو کامیابی نصیب ہوئی،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی کھیل ہاکی کو گراس روٹ لیول پر زیادہ سے زیادہ متعارف کروانے پر عمل پیرا ہے اورمیاں نواز شریف تمام کھلاڑیوں کو مراعات اور جدید سہولیات دے رہے ہیں ،موجودہ حکومت میں ہاکی کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی پاکستان اسی طرح کامیابیاں سمیٹے گا ،ہم پاکستانی ہاکی ٹیم کی بھارت کو شکست دے کر شاندار فتح پر مبارک باد دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ پاکستان تما م کھیلوں کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتا رہے