بہاولپور کے صحرائے چولستان میں 12 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے ۔آخری روز 36 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں ۔
Final phase of twelfth Cholistan Jeep Rally
جیپ ریلی کے آخری مرحلے میں پہلے مرحلے کے فاتح میر نادر مگسی اور دوسرے نمبر پر آنے والے زین محمود کی گاڑیاں روانہ ہوچکی ہیں ۔آخری مرحلے کےلئے 253 کلو میٹر کاٹریک بنایاگیا ہے ، جس میں 8چیک پوسٹ ہیں ۔ گزشتہ روز اسٹاک کیٹگری میں شامل 58گاڑیوں نے ریس میں حصہ لیا۔ تیسرے روز ریس کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔