میڈرڈ : سپین میں اکیس روز تک جاری رہنے والی وولٹا سائیکل ریس کا فائنل اطالوی رائیڈر فابیو آرو نے جیت لیا جبکہ ریس کے اکیسویں مرحلے میں جرمنی کے جان ڈیگن کولب نے فتح سمیٹی۔
اٹلی کے فابیو آرو نے تمام شرکاء پر اپنی مہارت ثابت کرتے ہوئے پہلی بار گرینڈ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انھوں نے ریس کا مجموعی فاصلہ پچاسی گھنٹے ،چھتیس منٹ اور تیرہ سیکنڈز میں طے کیا، میزبان ملک کے جیکوم روڈریگاز 57 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پولینڈ کے رافیل ماجکا ایک منٹ اور نو سیکنڈز کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔
وولٹا سائیکل کے گرینڈ ایونٹ میں دنیا بھر سے سائیکلسٹس نے بھر پور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔