برطانوی دارالحکومت لندن کے ایکسل سینٹر میں سالانہ کامک کنونشن کا انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، اس سلسلے میں لوگوں کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
تین روزہ ایم سی ایم لندن کامک کون2016میں شرکت کر نے والے افراد فلمی کر داروں کے عجیب و غریب روپ دھا رنے کیلئے جہاں ایک طرف لوگ اپنے کاسٹیومز کی تیاری میں مصروف ہیں تو وہیں ٹکٹس کی خریداری کیلئے بھی ہجوم دکھائی دے رہا ہے۔
جادوئی، سائنسی اور کارٹون فلموں کے موضو ع پر ہونے والے اس کنو نشن میں آنے والے افراد سپر ہیروز، خلا ئی مخلو ق اورسائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں سے متاثر دکھائی دیتے ہیں جن کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے نئے ٹیزر ٹریلرز اور گیمزکے نئے ایڈیشن بھی پیش کیے جاتے ہیں۔
منچلے اس میلے میں کہیں سپر مین کا روپ دھارے ہوتے ہیں تو کوئی کیپٹن امریکا بنا نظر آتاہے جبکہ سیکڑوں افرادنے سائنس فکشن فلموں کے عجیب وغریب لباس پہن کئے ہوتے ہیں۔ کل سے اس کنونشن کا با قاعدہ آغاز کر دیا جائے گاجو 30اکتوبرتک جاری رہے گا جس میں کم وبیش1لاکھ15ہزار افرادکی شرکت کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔