اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ایک کمپین چلائی جارہی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبر قادیانی ہیں اور وہ اسی قانون کے تحت پاکستان میں قانون میں تبدیلی کے لیے سرگرم ہیں، یہ معاملہ انتہائی شدت اختیار کرتے جارہا تھا اور
لوگ بلا تحقیق ہی اس معاملے پر بحث کر رہے تھے تاہم اب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر بھی میدان میں آگئے ہیں اور حقیقت کیا ہے پاکستانیوں کو بتا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پیغام چھوڑتے ہوئے لکھا کہ ’’ پچھلے ہفتے کی پریس کانفرنس کے بعد سے مافیا نے میرے خلاف قادیانی ہونے کا مکروہ پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے۰ختم نبوت پے یقین اور سرور کو نین کی تقلید میرے اسلاف اور میرے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔اور کسی مسلمان کو کافر کہنا گناہ کبیرہ‘‘۔ شہزاد اکبر کی جانب سے وہ سکرین شارٹس بھی شیئر کیے گئے جن میں سوشل میڈیا پر مخصوص گروہ بالخصوص (ن) لیگ کے سوشل میڈیا سے ٹرول کیے گئے ،