لاہور(ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنماء اور صوبائی وزیرمیاں محمداسلم اقبال نے کہا ہے کہ عثمان بزدار ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں۔ میرے وزیراعلیٰ بننے کی کابینہ کے اندر یا باہرکہیں بھی بات نہیں ہوئی۔ ہم سب وزیراعلیٰ کے نظریے پر کام کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں صوبائی وزیرمیاں محمداسلم اقبال نے ایک سوال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیا گیا تو کیا آپ اگلے وزیراعلیٰ پنجاب ہوں سکتے ہیں؟ کیونکہ آپ مضبوط امیدوار ہیں“ کے جواب میں کہا کہ کابینہ کے اندر یا کہیں بھی ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ ہمارے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار صاحب ہیں، جن کے ساتھ ہم کھڑے ہوئے ہیں ، ہم سب عمران خان کے نظریے کے تحت کام کررہے ہیں، جبکہ اپنے چیف کے ساتھ کھڑے ہیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لاہور تمام سیاسی معاملات کا مرکز ہے۔اسی طرح سنٹرل پنجاب بھی تمام سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم ڈلیور کریں ۔ ابھی ہمیں تھوڑی مشکلات آرہی ہیں۔ لیکن ہم بھرپور کام کررہے ہیں۔ پچھلی حکومت مالی معاملات بہت زیادہ خراب کر کے گئی ہے اس لیے ہمیں مالی مشکلات بھی آرہی ہیں۔انہوں نے ایک اور سوال ”کہ جہانگیرترین بھی آپ کی سپورٹ کررہے ہیں کے جواب میں مسکرا دیا۔ واضح رہے گزشتہ دنوں تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔ ارکان اسمبلی نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کرعثمان بزدار سے اظہار یکجہتی کیا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ جلاس میں اراکین اسمبلی نے سردارعثمان بزدارپر نشستوں پرکھڑے ہوکر اعتماد کا اظہارکیا۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان اورآپ کے سپاہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء اور صوبائی وزیرمیاں محمداسلم اقبال نے کہا ہے کہ عثمان بزدار ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں۔