اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے مسائل کے خاتمے میں کچھ وقت لگے گا ،ْ پاکستان مسائل سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیگا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ورثہ میں ملنے والے مسائل کے خاتمہ میں کچھ وقت لگے گا تاہم ملک ان مسائل سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے حکومت کی پالیسی کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ جب عمران خان نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تو ڈالر کی مالیت 128 روپے تھی۔صدر مملکت نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے نو مبرکے پہلے ہفتے کے دوران دورہ چین سے بھی مثبت نتائج حاصل ہوں گے ۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ باہمی تعاون، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ کا خواہشمند ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ) صدر ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر اتوار کی صبح ترکی کے 3روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔ اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت استنبول کے نئے تعمیر کئے گئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں دیگر ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم بھی شرکت کریں گے۔اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت ترک صدر سمیت دیگر ممالک کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے مطابق صدر مملکت نے عام پرواز سے سفر کیا اور پروٹوکول کے بغیر انہوں نے اپنی سیکورٹی کلیئرنس کرائی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام مسافروں کی طرح لائن میں لگ کر امیگریشن کا عمل مکمل کیا۔