اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے سرکاری ملازمین کوعیدالاضحیٰ سے قبل تنخواہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جانب سے سرکاری ملازمین کو اگست کی تنخواہ عید قربان سے قبل ہی ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد ملازمین کوتنخواہ 28 اگست کو جاری کردی جائے گی جس کی وزارت خزانہ کی جانب سے باقائدہمنظوری بھی دی جاچکی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پریکم ستمبربروزجمعہ سے 4 ستمبر بروزپیرتک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔