اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مسائل کے حل کے لیے چیمبرآف کامرس تعاون کرے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیمبرآف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ بحری نظام اسلام آباد
تک نہیں پہنچتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی معیشت سے متعلق آپ لوگ تجاویزدیں، اسلام آباد کے مسائل کے حل کے لیے چیمبرآف کامرس تعاون کرے۔ اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں پانی سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اسلام آباد کے لیے پانی سے متعلق منصوبوں پرعمل کی منظوری دے دی گئی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے لیے آبی منصوبوں کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرمیں پالیسی سازی اورٹیکس نظام بہتربنائیں گے، ٹیکس پالیسی بورڈ کوایف بی آر سے الگ کردیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا کہ بہتری کے لیے پاکستان کی معیشت کا بائی پاس ہورہا ہے، بائی پاس کامیاب ہونے کے بعد معیشت ٹریک پر آجائے گی اور دوڑے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرخزانہ اسد عمرکا کہنا تھا کہ قرضے واپس کرنے کے لیے نہیں قرضوں پر سود دینے کے لیے قرضے لے رہے ہیں، تمام اقدامات کے نتائج آنے میں تھوڑا وقت لگے گا، ہمارے پاس وقت نہیں اس لیے یہ اقدامات کررہے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ماسٹر پلان کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطا بق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پانی سے بڑاکوئی مسئلہ نہیں ،وفاقی دارالحکومت میں ماسٹر پلان کی ضرورت ہے۔اسد عمرکا مزید کہنا تھا کہ کاروباری حضرات معیشت سے متعلق تجاویز دیں ، حکومت سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے ،اسلام آباد کیلئے پانی سے متعلق منصوبوں پر عمل کی منظوری دے دی گئی جبکہ وزیراعظم نے اسلام آباد کیلئے آبی منصوبوں کی منظوری دی۔