امید ہے کہ قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کے دوران پاکستان ترقی اور امن کا سفر جاری رکھے گا :وزیر خزانہ
اسلام آباد (یس اردو نیوز ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائینٹ چیفس آف سٹاف کو ٹیلی فون ، نامزدگیوں پر مبارک دی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کا وقار مزید بلند کرنے میں کامیاب رہیں گے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین جوائینٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کر کے نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کی مدت ملازمت میں پاکستان ترقی ،امن کا سفر تیزی سے جاری رکھے گا