اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت آج ہوگی
Finance, Minister, Ishaq Dar
احتساب عدالت اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت آج کرے گی، نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نیب عدالت سے وفاقی وزیر خزانہ کے اثاثہ جات منجمد کرنے کی درخواست پر بحث کرے گی۔
نیب کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر وفاقی وزیر خزانہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج کریں گے۔ نیب چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے پہلے ہی اسحاق ڈار کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
گزشتہ سماعت پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے اس فیصلے کی توثیق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی جس پر جج محمد بشیرنے اسحاق ڈار کو نوٹس بحث کی تیاری کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
اسحاق دار کے وکیل خواجہ حارث عدالت سے چیئرمین نیب کے فیصلے کو کالعدم قراردینے کی استدعا کریں گے-