وزرات خزانہ کے اعتراض پر پلاننگ کمیشن نے سالانہ پلان 18-2017کا اجراء منسوخ کردیا ۔وزارت منصوبہ بندی نےسالانہ پلان آج جاری کرنا تھا ، جس پر وزارت خزانہ کو اعتراض تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سالانہ ترقیاتی پلان 2017-2018 آج لانچ کرنا چاہتے ہیں جبکہ وزیرخزانہ اسحاق دار نے کہا ہے کہ سالانہ پلان اقتصادی سروے جاری کرنے سے پہلے سامنے نہ لایا جائے۔ سالانہ پلان میں رواں مالی سال کےاعدادوشماراور اقتصادی جائزہ بھی شامل ہیں۔
وزارت خزانہ نے اعتراض کیا کہ سالانہ پلان کے اجراء سے اقتصادی سروے کی لانچنگ بے معنی ہوجائے گی۔سالانہ پلان میں پی ایس ڈی پی کے اعداد وشمار بھی شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ڈی پی مجموعی بجٹ کا حصہ ہوتاہے۔ مجموعی بجٹ کی منظوری پارلیمنٹ سے ہونا ہوتی ہے ۔ وزارت منصوبہ بندی وترقی کے مطابق قومی اقتصادی کونسل ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے چکی ہے۔