اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مسلسل غیرحاضری کی وجہ سے مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی گئی ہے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم کی تجویز پر وزیر خزانہ کو رکنیت سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔ اسحاق ڈار کو ہٹانے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا جب کہ ان کی جگہ اب وزیر داخلہ احسن اقبال مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا۔ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں اور انہیں مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹایا گیا ہے۔