آپ نے ٹماٹروں کو ہانڈی پکانے کے لئے تو روز ہی استعمال کیا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر انہیں تین سیکنڈ تک چہرے پر موجود کیل مہاسوں پر ملا جائے تو ان سے نجات ملنے لگتی ہے۔
ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ ٹماٹر میں وٹامن اے،سی،ای،کے اور بی6ہوتا ہے اوراگر اسے کیل مہاسوں پر لگایا جائے تو اس میں موجود تیزابیت کی وجہ سے چہرے کیpHمعتدل رہتی ہے اور دانے غائب ہونے لگتے ہیں۔ان میں موجود سیلی سائی لک ایسڈ کی وجہ سے جلد پر موجود کیل مہاسے صاف ہوجاتے ہیں اور رنگ بھی نکھرتا ہے۔
چہرے پر ملنے کا طریقہ
ٹماٹر کو دوحصوں میں تقسیم کریں اور انہیں کیل ومہاسے والی جگہ پر رگڑیں اور اس میں سے نکلنے والے پانی کو جلد میں جذب ہونے دیں۔اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا طریقہ یہ ہے کہ جب بھی چند لمحے فرست کے ملیں تو ٹماٹروں کو چہرے پر ملیں۔
اگر آپ کے چہرے پر بہت زیادہ کیل مہاسے ہیں توتھوڑا ساوقت نکال کر ٹماٹر لے کر اس کے اوپر سوراخ کریں اور اس میں سے بیج اور گودانکال کراسے چہرے پر مل لیں اور ایک گھنٹے بعد چہرے کو تازہ پانی سے دھولیں۔اگر آپ چاہیں تو ٹماٹر کے گودے میں دہی یا کھیرے پیس کر بھی ملاسکتے ہیں اور اس ماسک سے چہرے کو نکھار دے سکتے ہیں۔
ایک اور طریقہ میں آپ ٹماٹر کے گودے میں چند قطرے لیموں کا رس ملاکر اسے چہرے پر پانچ منٹ تک لگارہنے دیں اور پھر تازہ پانی سے دھولیں،کیل مہاسے بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے اور چہرے کی جلد ملائم ہوجائے گی