فن لینڈکا دارالحکومت رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگااٹھا۔ شہر کی گلیوں، عمارتوں اور درختوں کو اِس خوبصورتی سے سجایا گیا، جو ہر آنکھ کو بہت بھایا۔
دار الحکومت ،ہیلسنکی میں روشنیوں کا میلہ نو سال سے سجایا جارہا ہےجس میں شہر کی عمارتوں ،فواروں ،پلوں اور درختوں کی خوبصورتی کو ایل ای ڈی سے چار چاند لگائے جاتے ہیں ۔لیزر آرٹ کے ذریعے عمارتوں پر خوبصورت فن پارے بھی بنائے گئے ۔ لائٹ فیسٹیول دیکھنے کے لیےبڑی تعداد میں مقامی افراد اور سیاحوں نے شہر کارخ کیا ۔