اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان 8 بچوں کی والدہ سے بے تکا سوال کرنے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پیش نظر مشکل صورتحال میں مستحق افراد کی مالی مدد کی جارہی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پیسے لینے کے لیے آئی ایک خاتون سے سوال کرتی ہیں کہ آپ کو امداد کے لیے آنے والا پیغام کب موصول ہوا۔اور اب ان پیسوں کا آپ کیا کریں گی۔جس پر خاتون بتاتی ہیں کہ ان کے آٹھ بچے ہیں،جن پر وہ یہ پیسے خرچ کریں گی۔جس پر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ خاوند ’اس‘ کام کے علاوہ اور کیا کرتا ہے؟۔
معاون خصوصی کی اس بات پر پاس کھڑے لوگ بھی ہنسنے لگ جاتے ہیں۔تاہم معاون خصوصی خاتون سے بے تکا سوال کرنے پر تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا امداد کے لیے آئی آٹھ بچوں کی ماں سے سوال۔👇pic.twitter.com/wOKfeJL5Cy
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) April 11, 2020
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی توفردوس عاشق اعوان پر عوام کی طرف سے تنقید بھی کی گئی۔صارفین کا کہنا ہے کہ معاونِ خصوصی کو کسی غریب خاتون سے اس قسم کے ذاتی سوالات نہیں کرنے چاہیے تھے۔ایک صارف نے کہا کہ احساس پروگرام غریب عوام میں احساس کمتری پیدا کرنے کیلئے وزراء کی نگرانی میں زور و شور سے جاری ہے۔
فردوس عاشق اعوان کے اس سوال سے خاتون کی وہاں مر موجود مردوں کے درمیان دل آزاری ہوئی ہوگی۔انہیں ایک خاتون ہونے کے ناطے دوسری عورت سے اس قسم کے سوالات نہیں کرنے چاہئیے تھے۔
فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر ماسک بھی نہیں پہن رکھا تھا۔جبکہ دکان پر بھی لوگوں کا مجمع تھا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا تھا۔