پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی راہنما محترمہ فردوش عاشق اعوان یورپ کے تاریخی دورے کے دوران فرانس پہنچ گئیں۔ جہاں ان کا کارکنوں نے فقید المثال استقبال کیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی راہنما شیخ نعمت اللہ نے یس اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ فردوس عاشق اعوان الیکشن 2018کے سلسلے میں خصوصی دورے پر یورپ آئی ہیں اور فرانس میں قیام کے بعد وہ کل بروز بدھ بیلجئم روانہ ہونگی اور جمعرات کو واپس فرانس آئیں گی جہاں پیرس کے معروف لا پیلس ریسٹورنٹ میں عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
شیخ نعمت اللہ نے کہا کہ محترمہ فردوش عاشق اعوان جمعرات کی شام لا پیلس ریسٹورنٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی جس کیلئے وسیع تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ جلسے میں خطاب کے دوران وہ 2018 کے الیکشن کے سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف کا خصوصی پیغام پہنچائیں گی۔ محترمہ فردوس عاشق اعوان کارکنوں کو جوش اور جذبہ دلانے کیلئے یورپ کے تاریخی انتخابی دورے پر ہیں ۔
شیخ نعمت اللہ محترمہ فردوس عاشق اعوان کا استقبال کرتے ہوئے
محترمہ فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی فرانس کی سینئر لیڈر شپ کے ساتھ
سینئر راہنما تحریک انصاف جناب شیخ نعمت اللہ اور جناب یاسر قدیر فردوس عاشق اعوان کا استقبال کرتے ہوئے