counter easy hit

فردوش عاشق اعوان نے اپنی ہی پارٹی کا بڑا پول کھول دیا

Firdous Ashiq Awan opened a large pool of his own party

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد اس تعویز کے ذریعے نا کا م ہوئی جس کے تعویز کے ذریعے صادق سنجرانی کو چیئر مین سینیٹ بنایا گیا تھا۔دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن کے ہوش اڑے ہوئے ہیں اور اوسان خطا ہیں ، یہ شکست خوردہ ٹولہ ہے ، شہباز شریف کی اقتدار کے بغیر بے بسی والی جیسی شکل بن گئی ہے ایسی شکل میڈیا میںکبھی نہیں دیکھی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے وفاق پر حملہ کیا تھا کہ چیئر مین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد لیکر آئی ۔ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاکہ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد اس تعویز کے ذریعے نا کا م ہوئی جس کے تعویز کے ذریعے صادق سنجرانی کو چیئر مین سینیٹ بنایا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو آج اپوزیشن کے اصل چہرے نظر آجانے چاہئے ، ہار جیت تو جمہوریت کا حصہ ہے لیکن اپوزیشن نے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے خلاف ووٹنگ میں حصہ نہ لے کرغیر جمہوری حرکت کی ،یہ ایک جمہوری عمل تھا جو شروع ہوچکا تھا اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کیخلاف حکومت کی تحریک اعتماد پر ووٹنگ کا آغاز ہوچکا تھا ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے دیکھ لیا کہ اپوزیشن اتحاد مل کر بھی حکومت کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہاہے اور ان سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز نے اپنی پارٹیوں کی کرپشن کے باعث صادق سنجرانی کے حق میں ووٹ دیا ۔ان سینیٹرز نے غلامی کی زنجیریں توڑی ہیں اور اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ہے ، حکومت نے وہی تعویز استعمال کیا ہے جو سنجرانی کولانے کیلئے اپوزیشن نے استعمال کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے آئین و قانون کے تابع ہیں کسی کی خواہشات کے تابع نہیں ہیں ، چیئرمین سینیٹ نے کیا گستاخی کی تھی کہ ظل سبحانی کوجیل سے پتہ چل گیا اوران کی جانب سے کہا گیا کہ صادق سنجرانی کوہٹا دیاجائے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website