counter easy hit

فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی قیادت کو کھری کھری سنا دیں

سیالکوٹ: سابق وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مجھے 4 سال تک لاوارث چھوڑے رکھا غیروں کومیری اہمیت کا اندازہ ہے لیکن اپنوں نے غیروں جیسا سلوک کیا۔

Firdous Ashiq Awan to hear clear cutt to the PPP leadership

Firdous Ashiq Awan to hear clear cutt to the PPP leadership

پیپلزپارٹی پنجاب منظور وٹو اور سینئر رہنما قیوم سومرو نے سابق وفاقی وزیرفروس عاشق اعوان سے رابطہ کرکے انہیں منانے اور اختلاف ختم کرنے کی درخواست کی تاہم فروس عاشق اعوان نے پارٹی قیادت کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے پارٹی نے مجھے لاوارث چھوڑے رکھا اور مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا، پنجاب میں ایک گروہ میرے خلاف کام کررہا ہے، مجھے کسی پارٹی اجلاس میں نہیں بلایا گیا اور نا ہی مجھ سے کوئی مشاورت کی گئی، کسی فیصلہ سازی میں میرا تعاون بھی شامل نہیں کیا گیا تو پھر اب پیپلزپارٹی کو میری یاد کیوں آگئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میری اپنی سیاسی جماعت نے غیروں جیسا سلوک کیا جب کہ تحریک انصاف جیسی غیر جماعت کومیری اہمیت کاا ندازہ ہے اور پی ٹی آئی والے مجھ سے بار بار اپنی جماعت میں شامل ہونے کی درخواست کررہے ہیں سیالکوٹ میں غیروں کے سروے میں بھی سیاسی طور پر مقبول ہوں تو پھر کیوں نہ میں اپنا سیاسی وارث تلاش کروں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website