counter easy hit

فردوس جمال کے بیٹے نے نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کوآئینہ دیکھاتے ہوئے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا

Firdous Jamal's son reveals shocking Pakistani actress Mahira Khan in the mirror

کراچی (ویب ڈیسک )اداکارہ ماہرہ خان کے خلاف بیان کے بعد پاکستانی فلم انڈسٹری کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنے والے فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس اپنے والد کی حمایت میں میدان میں اتر آئے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’فردوس جمال نے اپنی زندگی کے 45سال خون پسینہ لگا کر اور بغیر کسی سوشل میڈیا کے محنت کر کے اس انڈسٹری میں نام بنایا ہے جبکہ آج کل شہرت حاصل کرنے کے لئے سرجری،برانڈنگ اور مارکیٹنگ درکار ہوتی ہے۔انہوں نے اپنے والد کے حمایتی پیغام میں لکھا کہ انہیں کسی سے حسد یا بغض کی ضرورت نہیں وہ اپنے کام سے خود کو منوا چکے ہیں۔فردوس جمال کے اس بیان کے بعد سے ان کو عورت مخالف بھی کہا جارہا ہےتاہم ان کے بیٹے نے ان تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ عورت مخالف ہوتے تو وہ اسی پروگرام میں دیگر اداکاراوں بشمول ثانیہ سعید ، صبا قمر اور مہو ش حیات کو نہ سراہتے۔جس پروگرام میں فردوس جمال نے ماہرہ سے متعلق بات کی ان کے بیٹے حمزہ فردوس بھی ان کے ساتھ موجود تھے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ انہوں نے خود ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان ہماری انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں اور وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرتی ہیں۔حمزہ فردوس نے اپنے ٹوئٹ میں ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستانی اداکارہ ارمینہ رانا خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بالی ووڈ فلم ’اِٹس ٹو مچ‘ سے کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اداکاری میں آنے سے پہلے میں صرف ماڈل تھی اور ماڈلنگ کی طرف ہی میرا رجحان تھا، اداکاری کو بطور پیشہ اپنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔پاکستانی فلم، ٹی وی کی اداکارہ ارمینہ رانا خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے کیریئر کی پہلی بھارتی فلم ’اٹس ٹو مچ‘ کے پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم ’جانان‘ کی ہیروئن ارمینہ خان نے بتایا ہے کہ انہیں بھارت اور برطانیہ کے اشتراک سے بننے والی فلم ’اٹس ٹو مچ ‘کے لیے پیش کش ہوئی، اس آفر کے بعد ہی اداکاری میں قدم رکھا۔انہوں نے بتایا کہ فلم کے آڈیشن کے وقت بہت خوفزدہ تھی، فلم کے لیے انتخاب کے بعد تامل فلموں کے ہیرو پشکر جوگ کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ فلم ’اٹس ٹو مچ‘ نومبر 2013 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس کی عکس بندی لندن میں ہوئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website