counter easy hit

کے پی ٹی آئل ٹرمینل پر لگی آگ تاحال بجھائی نہ جاسکی

Fire at KPT oil terminal still can not put out

Fire at KPT oil terminal still can not put out

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے نجی آئل ٹرمینل میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا، آگ پھیلنے کے خدشات کے باعث ملک میں تیل کی ترسیل عارضی طور پر روک دی گئی۔آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 1 افراد تاحال لاپتہ ہے، آگ ٹرمینل پر کام کرنے والے افراد کی غفلت سے لگی۔

22گھنٹے گزر چکے ہیں،آگ بجھانے کے عمل میں پاک نیوی ،کے پی ٹی اور کےایم سی کے 15فائر ٹینڈرز ایک اسنارکل حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق آگ کیمیکل پی ایچ آئی ٹرمینل کے اسٹوریج ٹینک میں لگی، جس میں میتھانول نامی 700 ٹن فیول موجود تھا، جس میں سے 75 فیصد جل چکا ہےاور اب تک ہونے والے نقصان کا تخمینہ ساڑھے 4 کروڑ روپے بتایا ہے اورآتشزدگی کے بعد کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چاروں آئل ٹرمینلز پر تیل کی ترسیل ہنگامی طور پر روک دی گئی ہےجبکہ جہازوں سے اسٹوریج تک تیل لے جانے والی پائپ لائن بھی بند کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ٹینک فل ہونے کے بعد چیکنگ کرنے والوں کی غفلت سے آگ لگی۔ واضح رہے کہ کیماڑی آئل ٹرمینل میں ایک ہفتے میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ذرائع کے مطابق کیماڑی ٹرمینل پر آگ پر قابو پانے کے آلات اور انتظامات نہیں ہیں جبکہ یہ ٹرمینل عالمی معیار اور قواعد و ضوابط کے مطابق تعمیر نہیں کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website