کراچی میں آگ بجھانے والے محکمے کے عملے نے احتجاج کیا ہے ۔فائر بریگیڈ عملے نے پانچ ماہ سے رکا ہوا اوورٹائم الاؤنس ادا کرنے اورتنخواہیں وقت پر ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فائر بریگیڈ عملے نے مطالبہ کیا کہ الاؤنسز ہرماہ باقاعدگی سے دیئےجائیں۔پانچ سال سے یونیفارم نہیں ملی ، نئی یونیفارم بھی دی جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ فائر ٹینڈرز میں مکمل سامان فراہم کیا جائے،سامان مکمل نہ ہونےسے عملے کی جان کو خطرہ ہوتا ہے۔ دوران احتجاج مظاہرین کا موقف تھا کہ ڈیوٹی کے دوران زخمی فائر فائٹرز کا علاج بھی نہیں کرایا جاتا۔ کراچی میں 22 فائر اسٹیشن ہیں جن میں صرف 11 فعال ہیں ، احتجاج کے باعث وہ بھی بند پڑے ہیں۔