لاہور: لاہور میں مشہور اور مصروف شاہراہ پر واقع بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی، خوفناک آگ نے چند منٹوں میں پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں، تفصیلات کے مطابق لاہور کے مشہور مال روڈ پر واقع الفلاح بلڈنگ کے تیسرے فلور پر اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جو چند منٹوں میں پورے فلور پر پھیل گئی اور آگ کے شعلے دور دور سے نظر آنے لگے، دھویں کے بادل آسمان پر چھا گئے ، فائربریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا تاہم اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیموں نے عمارت کو لوگوں سے خالی کروا لیا ہے، ذرائع کے مطابق عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔