کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔
Fire in the building located on II Chundrigar Road in Karachi
آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ٹینگو سٹی سینٹر نامی عمارت کی چوتھی منزل پر واقع ایک دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دفاتر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور عمارت میں موجود افراد اپنی مدد آپ کے تحت بحفاظت باہر نکل گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا جس نے 3 گھنٹوں کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا۔