نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، کسی افراد کے زخمی یا جانبحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے، آگ ایک انوٹر کی وجہ سے لگی۔ یہ جگہ
نئی دہلی کے لوک کلیان مارگ (پہلے ریس کورس روڈ کے نام سے جانا جاتا ہے) پر واقع ہے۔فائربرگیڈ کو شام 07:25 بجے آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ نو فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ، شام 07:55 بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔ ابھی تک کسی کے زخمی ہونے یا املاک کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ بھارتی وزیراعظم آفس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے ٹویٹ کیا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث 9 بجے ، لوک کلیان مارگ میں معمولی آگ لگی۔یہ وزیر اعظم کے رہائشی یا دفتر کے علاقے میں نہیں بلکہ ایل پی ایم کمپلیکس کے ایس پی جی استقبالیہ علاقے میں تھا۔انھوں نے کہا کہ اب آگ بہت زیادہ قابو میں ہے۔ وزیر اعظم کا رہائشی سہ دفتر اور سیکیورٹی 5 بنگلوں 1 ، 3 ، 5 ، 7 اور 9 تک پھیلی ہوئی ہے، جس میں 5 ، لوک کلیان مارگ ، وزیر اعظم کے لئے نجی رہائشی زون شامل ہے، اگرچہ وہ 7 ، لوک کلیان مارگ سے کام کرتے ہیں۔
FIRE, INCIDENT, IN, PRIME MINISTER, NARENDERA MOODI’S, HOUSE