کوئٹہ: مسلح افراد نے نواں کلی میں واقع مکان میں فائرنگ کر کے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو قتل اور 3 کو زخمی کردیا۔
کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فائرنگ کے نتیجے میں زِخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
کوئٹہ میں فائرنگ سے3 ایف سی اہلکارجاں بحق
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے اورجلد ہی ملزمان کوگرفتار کرلیا جائے گا۔