احمد آباد……آگ اور پان کے ملاپ کا سن کرپریشان نہ ہوں بلکہ کیوں کہ یہ طریقہ اپنایا ہے گجرات کے پنواڑی نےجو آگ کے ساتھ بہت ہی انوکھے انداز میں پان پیش کرتا ہے۔
پان تو آپ نے بہت کھائے ہونگے لیکن کیا کبھی آگ کے ساتھ پیش کئے جانے والا پان کھایا ہے؟۔ جی ہاں بھارتی ریاست گجرات میں ایک دکاندار پان پیش کرنے سے پہلے اس میں آگ لگاتا ہے اور پھر خریدنے والے شخص کے منہ میں ڈال دیتا ہے۔یہ آگ پان کے اوپری حصے پر لانگ رکھ کر لگائی جاتی ہے جو منہ میں جاتے ہیں ایک ٹھنڈک کا احساس دیتی ہے۔منفرد طرز سے بنائے گئے اس پان نے بھارت کے ساتھ ساتھ دیکھنے والے شائقین کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔