ملکہ کوہسار مری میں تین مہینے سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں ہزاروں کی تعداد میں درخت جل گئے۔
مری میں خشک موسم اور کئی مہینوں سے بارش نہ ہونے کے باعث جنگلات میں گزشتہ کئی روز سے وقفے وقفے سے آگ لگنے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔
جنگل کی آگ پھیل رہی ہے اور اس نے اب تک ہرے بھرے چھوٹے بڑے ہزاروں درختوں کو جلادیا ہے ۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کیے جاسکے۔
دوسری طرف ذرائع مطابق میدانی علاقوں سے آنے والے پرندے جنگل میں لگنے والی آگ سے متاثر ہورہے جبکہ آگ کا دھواں پورے علاقے میں پھیلا ہوا ہے اور جس کی وجہ لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔