کرک: سول کورٹ تخت نصرتی کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
Fires on Police mobile in Karak, 2 people killed including Police officer
یس نیوز کے مطابق کرک میں سول کورٹ تخت نصرتی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں موبائل میں سوار پیشی کے لیے لایا گیا ملزم اور اس کے ساتھ تعینات پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشتگردی ہے یا پرانی دشمنی کا ساخشانہ ، اس بارے میں ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم علاقے کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے اطراف کے علاقے میں پولیس کے گشت کو بڑھا دیا گیا ہے۔