پاک فوج کی جانب سے بھرپور کارروائی کے بعد بھارتی سورمائوں میں دم خم نہ رہا ، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی
اسلام آباد (یس اُردو) بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر محاذ پھر ایک بار گرم ، بھارتی فوج کی تقریبا پانچ گھنٹہ تک بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی سورمائوں میں دم خم نہ رہا ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کنٹرول لائن کے نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی ۔ اس مقصد کے لیے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ، فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ رات گیارہ بج کر 40 منٹ پر شروع ہوا جو اتوار کی صبح چار بج کر 45 منٹ تک جاری رہا ، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیا جس کےبعد بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ اور شیلنگ رک گئی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ و شیلنگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔