افغان سرحد پار سےدہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سپاہی شہید ہوگیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغان سرحد پارسے پاکستانی چوکی پرفائرنگ کی۔
Firing from the Afghan border ,injured soldier killed
فائرنگ خیبر ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر کی گئی جس سے سپاہی وقاص زخمی ہوا جو بعد ازاں دوران علاج شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےمادروطن کی سلامتی کے لیےسپاہی وقاص کی قربانی کوسراہا۔شہید ہونے والے سپاہی وقاص کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ادا کردی گئی جس کے بعد آبائی علاقے میں تدفین کی جائے گی۔